Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈبلیو ایچ او نے ایک سے زائد قسم کی کورونا ویکیسن لگوانے والوں کو خبردار کر دیا

 

ڈبلیو ایچ او نے ایک سے زائد قسم کی کورونا ویکیسن لگوانے والوں کو خبردار کر دیا

ڈبلیو ایچ او نے ایک سے زائد قسم کی کورونا ویکیسن لگوانے والوں کو خبردار کر دیا
ایک سے زائد کمپنیوں کی ویکسین لگوانا خطرناک ہے اس کے صحت پر اثرانداز ہونے سے متعلق اعداد و شمار انتہائی کم ہے۔ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ کا بیان


ڈبلیو ایچ او نے ایک سے زائد قسم کی کورونا ویکیسن لگوانے والوں کو خبردار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ کورونا کی ایک سے زائد قسم کی مختلف ویکسین نہ لگوائیں۔ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ کا کہنا ہے کہ ایک سے زائد کمپنیوں کی ویکسین لگوانا خطرناک رحجان ہے کیونکہ اس کے صحت پر اثرانداز ہونے سے متعلق اعداد و شمار انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر مختفلف ممالک کے شہری یہ فیصلہ کرنا شروع کر دیں کہ انہیں کب تیسری اور چوتھی ویکیسن لگوانی ہے تو افراتفری کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے امیرممالک پر زوردیا ہے کہ وہ ابھی کووِڈ19ویکسین کی تقویتی خوراک پرزورنہ دیں کیونکہ بہت سے ملکوں میں تو شعبہ طب کے عملہ کے لیے بھی کووِڈ کی ویکسین دستیاب نہیں ہوسکی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادانوم غیبریوسس نے کہا کہ کووِڈ19سے ہلاکتوں میں ایک مرتبہ پھراضافہ ہوگیا ہے اور اب اس کی ڈیلٹا شکل سے زیادہ افراد متاثر ہورہے ہیں۔ ڈیلٹاوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ہلاکتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ دنیا میں کووِڈ-19 کی ویکسین کی سپلائی بہت زیادہ غیرمنصفانہ اور غیرمساویانہ انداز میں ہورہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments